حکومت لیبر پالیسی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے،سجاد بلوچ
لاہور ( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے مختلف فیکٹریزسے آئے ہوئے مزدوروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر حکمرانوں کے دورے حکومت میں مزدوروں کے ساتھ بہت ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔حکومت لیبر پالیسی میں عمل درآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔حکمران صرف فوٹو سیشن کروا رہے ہیں عملی طور پر مزدوروں کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیئے جارہے جس سے مزدو ر وں کی زندگی میں خوشحالی آئے اور مزدوروں کو انکا جائز حق مل سکے ملک کے تمام اداروں کے مزدور حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اورحکمران صرف اور صرف لوٹ کھسوٹ کرکے ملکی پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔