پانامہ لیکس کے بعد دبئی سکینڈل بھی جلد منظر عام پر آئے گا،فائزہ ملک

پانامہ لیکس کے بعد دبئی سکینڈل بھی جلد منظر عام پر آئے گا،فائزہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 160 اور پیپلز پارٹی یو سی نمبر 109 کے زیر اہتمام جلسہ منعقد ہوا مہمان خصوصی فائزہ ملک ایم پی اے بیرسٹر عامر حسن ، نصیر احمد، شیخ علی سعید، اشرف بھٹی، سہیل ملک، میں اسلم ارائیں، رانا محمد یوسف، ملک امجد اعوان، راؤ شجاعت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے حواری اور ترجمان کرپشن کو چھپانے کے لیے روزانہ میڈیا پر آکر ایک نیا ڈرامہ پیش کر رہے ہیں تاکہ اس مسئلہ پر قوم کو کنفیوژ کیا جا سکے لیکن قوم جان چکی ہے کہ یہ پیسہ ناجائز ذرائع اور ناجائز طریقوں سے انگلینڈ بھیج کر آف شور کمپنیاں بنائی گئیں اور فلیٹس خریدے گئے پانامہ لیکس کے بعد دبئی سکینڈل بھی جلد منظر عام پر آ رہا ہے ۔