وزیر اعظم قوم کو بتائیں کے اتنی دولت کہاں سے آئی،ڈاکٹر نوشین حامد

وزیر اعظم قوم کو بتائیں کے اتنی دولت کہاں سے آئی،ڈاکٹر نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس کونسی جادو کی چھڑی ہے جس سے وہ راتوں رات ارب پتی بن گئے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے صاحبزادے بزنس مین نہیں آئن سٹائن ہیں کہ وہ چند دنوں میں ہی امیر ترین شمار ہونے لگے ،وزیراعظم جمعہ کو قومی اسمبلی میں بتائیں کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ،اب تو وزیراعظم کی ساری اولاد کے نام آف شور کمپنیوں کا موجود ہونا ثابت ہوچکا ہے اس لئے اب وزیراعظم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں۔