پی ٹی آئی کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،رمضان بیگ

پی ٹی آئی کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )رہنما تحریک انصاف مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور قائد کی عوامی رابطہ مہم کو کامیاب بنائیں گے عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ۔

جمہوریت کی آڑ میں حکمران ملک کو لوٹ رہے ہیں تحریک انصاف ملک کی ترقی کا نہیں لوٹ مار کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ، پانامہ لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔