توانائی بحران کے حوالے سے حکومتی کارکردگی عیاں ہے،میاں ایوب

توانائی بحران کے حوالے سے حکومتی کارکردگی عیاں ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت پچھلے تین سالوں سے بجلی بحران پر بہت جلد قابو پانے کا صرف دعوی ہی کررہی ہے لیکن عملی طور پر کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے میاں برادران کو منصوبوں کے افتتاح کا بہت شوق ہے اور وہ پچھلے سات سالوں سے پنجاب میں منصوبوں کا افتتاح ہی کئے جا رہے ہیں میاں برادران کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ لاہور اسلام آباد موٹر وے کا بھی دوبارہ افتتاح کر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن پانام لیکس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے اور اس کے اثرات پوری دنیا کے حکمرانوں پر ہوئے اور اُن حکمرانوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بیان کر کے اپنی عوام کو اعتماد میں لیا ہے لیکن شریف برادران عوام کو اعتماد میں لینے کے بجائے دوسروں پر کیچڑ اُچھال رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...