درباری جتنا مرضی شور مچالیں نوازشریف احتساب سے نہیں بچ سکتے،ڈاکٹر شاہد صدیق

درباری جتنا مرضی شور مچالیں نوازشریف احتساب سے نہیں بچ سکتے،ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر شاہد صدیق خاں نے کہاکہ نواز شریف کی کرپشن کو چھپانے کے لئے (ن) لیگ کے درباری عمران خان پر بے جا تنقید کررہے ہیں یہ درباری جتنا مرضی زور لگا لیں اب نوازشریف خاندان احتساب سے نہیں بچ سکے گا اور ملک سے تمام کرپشن کرنے والوں کا صفایا ہونا والا ہے ، ملک سے چور ،لٹیروں سے لوٹا ہوا پیسہ واپس ملک میں واپس آئے گا اور عوام ان کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں ، ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے اور (ن) لیگ کے رہنماء عوام کو تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں ، عوام ان کے جھوٹ سے بخوبی واقف ہے اور ان کے دھوکے میں نہیں آنے والی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...