عوامی رکشہ یونین کی کاوشیں رنگ لے آئیں،رکشہ ڈرائیوروں کو سٹینڈ ملنے لگے

عوامی رکشہ یونین کی کاوشیں رنگ لے آئیں،رکشہ ڈرائیوروں کو سٹینڈ ملنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر) عوامی رکشہ یو نین کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔احتجاج ، مظاہروں اور افسران سے میٹنگز کے پیش نظر سی ٹی او لاہور نے شہر کے مختلف مقامات پر رکشہ ڈرائیوروں کو سٹینڈز دینے کا آغاز کر دیا ہے جس پرشہر میں واقع ہزاروں رکشہ ڈارئیوروں میں خوشی کی لہر دوڑتے ہوئے کمزور طبقہ کو وسائل دلوانے پر عوامی رکشہ یو نین کے چیئر مین مجید غوری کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے اپنا وعدہ وفا کر تے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے مطالبے پرشہر بھر میں سٹینڈ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ گزشتہ روز پہلے رکشہ سٹینڈ کا افتتاح انہوں نے لبرٹی چوک میں عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کے ساتھ مل کر کیا۔اس موقع پر ایس پی صدر محمد آصف، اس پی ہیڈ کوارٹر امتیاز ا لر حمان، وقار حسین،حافظ مظہر جیلانی،حاجی رفاقت ، عزیز عباسی، ذیشان اکمل، فیاض شاہ سمیت عوامی رکشہ یو نین کے سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔ عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی رکشہ یونین طیب حفیظ چیمہ اور ان کے محکمے کی شکر گزار ہیں۔جن کے تعاون سے رکشہ ڈرائیوروں کو پورے شہر میں سٹینڈ فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا عوامی رکشہ یونین قانون دوست تنظیم ہے۔۔