آفشور کمپنیوں کی تصدیق کے بعد حکمران مستعفی ہو جائیں،بلال شیرازی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ حکمران پانامہ لیکس میں اپنے اہل خانہ کے نام آف شور کمپنیوں کی تصدیق کے بعد مستعفی ہوں تاکہ صاف و شفاف تحقیقات میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے برسراقتدار رہتے ہوئے پانامہ لیکس کے بارے میں شفاف تحقیقات ناممکن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلا ل شیرازی نے کہا کہ پانامہ لیکس میں مونس الہٰی کا نام نہیں ان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور ان کا نام شائع کروا کرکنفیوزن پیدا کی جارہی ہے تاکہ اس معاملہ کو الجھا دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء اور حکومت عبدالعلیم خان کا چیلنج قبول کریں اور اگر حکمران پانامہ لیکس زدہ نہیں تو لندن کے لگژری فلیٹس فروخت کرکے رقم پاکستان لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائد چوہدری پرویز الہٰی کی مونس الہٰی کے نام کی پانامہ لیکس میں نہ ہونے کی تردید کے بعد مسلم لیگی عہدیداروں کے خلاف سازشی عناصر سازشوں سے باز آجائیں