مسلم لیگ(ن) عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،چودھر ی اشرفدیونہ

مسلم لیگ(ن) عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،چودھر ی اشرفدیونہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہمسلم لیگ (ن )عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ( ن )کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے ۔پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ۔عمران خان نے جتنا وقت ور پیسہ دھرنوں پر خرچ کیا اپنی جماعت پر خرچ کرتے تو ان کی جماعت کی کار کردگی بہتر ہوجاتی مگر عمران خان کوکون سمجھائے ۔وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی عادت نہیں ہییہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بحرانوں میں پھنسی ہوئی ہے اور عوام اس جماعت سے دو رہورہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...