پی پی147میں پا کستان تحریک انصافمینارٹی ونگ کے دفتر کا افتتاح

پی پی147میں پا کستان تحریک انصافمینارٹی ونگ کے دفتر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی147میں تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے دفتر کا افتتاح ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور میں بالخصوص صوبہ پنجاب میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے پنجاب حکومت نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا اور نام نہاد خادم اعلیٰ ہر حادثے کے بعد رپورٹ طلب کرنے اور نوٹس لینے سے آگے نہیں بڑھتے شعیب صدیقی نے کہا کہ عمران خان معاشرے کے ہر فرد کیلئے یکساں خوشحالی اور آزادی کے خواہاں ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد قائد اعظم کے دیے ہوئے اصولوں کے مطابق کام کرے گی انہوں نے این اے122اور پی پی147میں عبدالعلیم خان کی طرف سے کیے جانے والے فلاحی اقدامات کو سراہااور یونین کونسل 173کی وارڈ 4میں چیئرمین آصف بھولا کی طرف سے پی ٹی آئی کے قائم کردہ دفتر کا افتتاح کیا بزرگ رہنما عبدالغفار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ مسیحی برادری سے ولیم بھٹی ،پطرس نذیر ،طارق بوٹا ،اظہر اینڈ ریواور سنی جوزف نے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور مسیحی برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔