غربت سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،مرزا اصغر بیگ

غربت سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،مرزا اصغر بیگ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف اور سماجی رہنما مرزا اصغر بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر غریب خودکشیوں پر مجبور ہیں ، عوام کو پل اور سڑکیں نہیں انصاف ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے ، ملک میں خود کشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

نہوں نے کہا کہ حکمران بڑے بڑے منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں غریب عوام سے زندگی کی جمع پونجی حکمرانوں نے چھین لی ہے اورنج ٹرین کی وجہ سے عوام اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...