حکومت خواتین کو جلسوں میں شمولیت سے روکنا چاہتی ہے،سعدیہ سہیل

حکومت خواتین کو جلسوں میں شمولیت سے روکنا چاہتی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت خواتین کو تحریک انصاف کے جلسوں میں آنے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے جو تحریک انصاف کی طاقت ہے۔ پاکستان کی کسی جماعت نے خواتین کو اتنی نمائندگی نہیں دی جتنی تحریک انصاف نے دی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ خواتین تحریک انصاف کے علاوہ کسی اور جماعت کے جلسوں کا رخ نہیں کرتیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھریلو اور تعلیم یافتہ خواتین نے اتنی بڑی تعداد میں پہلی بار سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا ہے جو تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے اور مسلم لیگ ن کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...