عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی سی او خانیوال کو شوکاز نوٹس جاری‘ 16 مئی کو وضاحت پیش کرنے کا حکم

عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی سی او خانیوال کو شوکاز نوٹس جاری‘ 16 مئی کو ...

ملتا ن(خبر نگا ر خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل (بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

نہ کرنے پر ڈی سی او خانیوال کوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے16 مئی کو عدالت حاضر ہوکروضاحت پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات سکول ٹیچر سید مبارک علی کی درخواست پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سنیارٹی مقرر کئے جانے میں فاضل ہائیکورٹ احکامات کے باوجود محکمہ تعلیم کے حکام آج تک حکم پر عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہیں اور جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...