مویشی پال افراد کیلئے جاری سکیموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ‘نسیم صادق
ملتان( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک ایند ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نسیم صادق نے کہا ہے کہ مویشی پال افراد کی بہتری و ترقی کے لیے جاری حکومتی سکیموں میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ان سیکموں سے استفعادہ کے لیے طریقہ کار کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر سمال ریومینینٹس ملتان کے دفتر میں(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
جنوبی پنجاب کے ڈائریکٹرز اور افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مویشی پال افراد کی بہتری و ترقی کے لیے جاری حکومتی سکیموں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں لائیو سٹاک ڈائریکٹوریٹ کو فعال کر دیا گیا ہے جس سے چولستان میں رہنے والے مویشی پال بھی حکومت کی تمام سیکموں سے مستفید ہو سکیں گے۔ غریب افراد میں حکومت کی طرف سے غربت مکاؤ پروگرام کے تحت جانوروں کی مفت تقسیم اور مرغیوں کے یونٹ دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان میں بھیڑوں کی بہتر نسل کشی کے لیے کھڑالی، بُچی اور سپلی نسل کے اعلیٰ اوصاف کے حامل نر تقسیم کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پولٹری یونٹس کے حصول کے لیے دیہی سطح پر رہائش پذیر ہر شخص درخواست دینے کا اہل ہے۔حکومت کی طرف سے مویشی پال افراد کی بہتری اور معاشی ترقی کیلیے پورے پنجاب میں ماس ویکسینشن مہم فیز ون ٹو تھری فور مکمل کی گئی ہیں جس سے جانوروں میں متعدی امراض کی روک تھا م میں مدد ملی ہے۔پورے پنجاب میں ہر تحصیل کی سطح پر موبائل ویٹرنیری ڈسپنسریوں کا اجراء کیا گیا ہے۔جن میں علا ج معا لجہ ، حفاظتی ٹیکہ جات کے ساتھ ساتھ بیمار جانوروں کے نمونہ جات لینے کی سہولت میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غر یب بیوہ خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم کو جاری رکھا جا رہا ہے جس سے دیہی سطح پر غر بت کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی ہیلپ لائین 080009211 کا اجراء کیا گیا ہے جس پر مویشی پال کسی بھی وقت کہیں سے بھی رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجینی ٹیسٹنگ پروگرام سے جانوروں کی نسلوں میں بہتری آ رہی ہے اور بہتر اوصاف کے جانور حاصل کرکے گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ جانوروں کی خوارک میں ملاوٹ اور مضر صحت گوشت کی فروخت میں ملوث افراد کو معاف نہیں کا جائے گا سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے نواب پور ویٹرنری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور بریفنگ لی۔