امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی پھانسی کیخلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے
ملتان،وہاڑی،بہاولپور،راجن پور،بھکر، روجھان ، لودھراں،(سٹاف رپورٹر،نما ئندگان ) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن کو پھانسی دئیے جانے کیخلاف جماعت اسلامی اور اسکی ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ملتان سے سٹاف رپورٹر (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
کے مطابقاسلامی جمعیت طلبہ کل ملک بھر میں مطیع الرحمن نظامی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتما م کرے گی اوراحتجاجی مظاہرے ریکارڈ کروائے گی۔ مطیع الرحمن شہید نے پاکستان کی لڑائی لڑی ہے۔ انہیں دوقومی نظریہ کی سزادی گئی ہے۔ افسوس ہے پاکستان حکومت اس قتل عام پر لب سیئے بیٹھی ہے۔ بھارت نواز حسینہ حکومت وفادرانِ پاکستان پر عرصہ حیات تنگ کئے جارہی ہے جبکہ ہماری حکومت مذمت کیلئے ایک لفظ نکالنے کیلئے تیار نہیں۔ انشاء اللہ ایک دن یہ سیاہ رات ڈھل جائے گی اور روشن سویرا آئے گا۔ ان خیا لات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب نثار احمد نے احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پنجاب کے ہر ضلع میں بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ اس موقع جنرل سیکر ٹری اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب عبدالرحمن اور ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنید انور بھی موجود تھے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کے مطابقجماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو بنگلہ دیش میں پاکستان کی محبت کے صلہ میں پھانسی دئے جانے کے خلاف جماعت اسلامی وہاڑی کا پریس کلب کے سامنے بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا اور غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں حاجی طفیل وڑائچ، سید جاوید حسین شاہ ، علی وقاص ہنجرا ، رضا محمد قادری ، سٹی کونسلر شیخ جاوید کالا ، سینئر نا ئب میاں ساجد آصف ، اؤ خلیل احمد، حاجی رفیق انجینئر ، رانا اشفاق، چودھری سجاد ، شیخ عبدالرحمن ، محمد اشفاق ، عظمت اللہ سمیت جماعت اسلامی،سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندوں اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔راجن پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابقپروفیسر قاضی عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی ضلع راجن پور اور عمر فاروق چوہدری امیر شہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ہم حکومت پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں ۔فی الفور بنگلہ دیش حکومت سے بات کریں اور اس عمل کی سختی سے مذمت کریں ۔اس موقع پر عبداللطیف قریشی،عبدالمجید پٹھان،عبدالمالک قریشی ،محمد آصف پٹھان سمیت دیگر کارکنان جماعت اسلامی بھی موجودد تھے۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر یوسف چھینہ کی زیر صدارت اہم ہنگامی اجلاس دفتر جماعت اسلامی بھکر میں ہوا۔ جس میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طبہ مطیع الرحمان کے عدالتی قتل پر شدید ترین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد یوسف چھینہ ، نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری بشارت علی ایڈووکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نثار احمد ، نوید احسن نیازنے کہا کہ مطیع الرحمان نظامی کا بنگلہ دیش میں عدالتی قتل حسینہ واجد کی پاکستان دشمنی کے مترادف ہے ۔ جس پر پاکستانی حکومت بے حسی کی داستان ہے جس نے پاکستان کے ہیرو محسنوں کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمن کی غائبانہ نماز جنازہ روجھان میں ادا کی گئی، غائبانہ نماز جنازہ مشتاق احمد مزاری نے پڑھائی، غائبانہ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے عہدیداران، کارکن اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابقبہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو سزائے موت دیئے جانے پر پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اجلاس کے دوران دعا جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پڑھی ۔ ایوان نے مطیع الرحمن نظام کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جماعت اسلامی لودہراں کے زیراہتمام بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے 1971ء پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں مولانا مطیع الرحمن نظامی کو دی گئی پھانسی کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہراحمد چوہدری نے کہا کہ ذاتی کاروبار اور مفاد کی سیاست کرنے والے حکمران بھارت سے تجارت اور نامنہاد دوستی کی خاطر کشمیریوں کو بھی بھلا چکے ہیں۔جماعت اسلامی لودہراں شہر کے امیر محمد شاہد خان نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی کے کارکنان پر مظالم بہت بڑا المیہ ہے ۔جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر خالد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حب الوطنی کی خاطر قربانیاں دی ہیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما میاں ارشاد احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مولانا مطیع الرحمن نظامی پاکستان کی خاطر سولی پر لٹک گئے اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ پاکستانیوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔مرکزی انجمن تاجران کے رہنما مرزا سلیم اختر نے کہاکہ وطن کی خاطر مولانا مطیع الرحمن کی شہادت لازوال ہے حکومت کو فی الفور باقی بنگلہ دیشی رہنماؤں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔متحدہ انجمن تاجران کے رہنما طاہر بھٹی کہا کہ تاجر برادری محب وطن بنگلہ دیشی رہنماؤں پر مظالم کیخلاف جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مظاہرے کے شرکاء سے ثاقب مشتاق نے بھی گفتگو کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما راؤمحمد اختر،ڈاکٹرسیدوحیداحمد، طارق فاروق، شیخ جان محمد ایڈووکیٹ، محمد رمضان ندیم ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔