ایمنسٹی سکیم سے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ‘ خواجہ محمد شفیق
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایمنسٹی سکیم صرف تاجروں کے لیے منظورکرائی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ہے اس سے تاجروں کوفائدہ اٹھاناچاہیے ۔ان خیالات کااظہارمرکزی انجمن تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ محمدشفیق نے انجمن تاجران کوٹ ادوکے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تاجرملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے حقوق کیلئے تاجرنمائندوں کوبے لوث ہوکرکام کرناچاہیے۔تاجربرادری ملکی معیشت کومضبوط کرنے کیلئے ٹیکس دینے کیلئے حکومتی کوششوں کوکامیاب کریں۔کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کادارومدارملکی معیشت اورٹیکس کی زیادہ سے زیادہ وصولی پرہے۔ہمارے ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعدادصرف0.5فیصدہے ۔جبکہ ہمارے ہمسائے ملک بھارت میںیہ شرح 17فیصدہے۔انہوں نے کہاکہ کوٹ ادومیں تاجران نے الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندہ منتخب کرکے اپنے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کی جوکوشش کی ہے ۔وہ قابل تحسین ہے ۔راناعبدالعزیزنے الیکشن کے ذریعے کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیاہے۔کہ وہ تاجروں کے حقیقی نمائندہ ہیں۔تقریب سے ڈی سی اومظفرگڑھ حافظ شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راناعبدالعزیزکی جانب سے سپاس نامے میں جوبھی مطالبات پیش کئے گئے۔بالخصوص ریسکیو1122اورپاسپورٹ آفس کاقیام جی ٹی روڈکیلئے سٹریٹ لائٹ کی فراہمی ،صفائی کانظام بہترکرنے سمیت تمام مطالبات کی تکمیل کی جائے گی۔اس سلسلہ میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرکوہدایت کی کہ وہ شہرکے معاملات میں انجمن تاجران سے مشاورت کریں۔ایم پی اے ملک احمدیارہنجرانے کہاکہ تاجرتنظیم کاقیام نہ صرف تاجروں بلکہ شہریوں کیلئے بھی انتہائی مفیدہے ۔نورشاہ سے ولو والا تک 40فٹ چوڑی سڑک تعمیرکرائی جائے گی۔ریلوے لائن کی غربی جانب کی سڑک اورنالے کی تعمیرکیلئے بھی حکومت پنجاب سے منظوری لی جارہی ہے ۔پولی ٹیکنیکل کالج بھی انشاء للہ رواں سال کام شروع کردے گا۔پاسپورٹ آفس کے قیام سمیت دیگرتمام مطالبات جوانجمن تاجران نے پیش کیے ہیں انشاء اللہ انہیں منظورکرانے کی بھرپورکوشش کریں گے۔تقریب سے نومنتخب صدرراناعبدالعزیزنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجروں نے جوہم پراعتمادکااظہارکیاہے ۔انشاء اللہ ہم اس پرپورااتریں گے۔انہوں نے ڈی سی اومظفرگڑھ سے اپیل کی کہ ٹی ایم اے کی دکانات کرایہ داران کوملکیت الاٹمنٹ کی جائیں۔1122اورپاسپورٹ آفس کے قیام کے ساتھ ساتھ شہرمیں ترقیاتی کاموں میں تاجرتنظیموں کی مشاورت کوشامل کیاجائے ۔اورتاجروں کے حقوق کیلئے انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔تاجرنمائندے انشاء اللہ بے لوث ہوکرکام کریں گے۔
خواجہ شفیق