ایپکا کی مطالبات کے حق میں ہڑتال ‘ دفاتر کی تالہ بند ی

ایپکا کی مطالبات کے حق میں ہڑتال ‘ دفاتر کی تالہ بند ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ رحیم یار خان ( سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) مرکزی قیادت کے حکم ایپکا کے مطالبات کے حق میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کی ۔ تفصیل کے مطابق ضلع ملتان میں دیگر دفاتر کی طرح گزشتہ روز (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
ڈی سی او آفس ملتان میں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کی اور احتجاجی کیمپ میں بینر لگا کر احتجاج میں حصہ لیا ۔ کیمپ میں اعظم زیید صدر ایپکا ‘ حاجی شوکت حسین ‘ ملک کامران جاوید جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران نے خطاب کیا ۔ مقررین نے عہد کیا کہ اگر اس بار بھی حکومت نے ملازمین کے دیرینہ اور جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک گیر تحریک چلائیں گے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ایپکا ملازمین نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس کے سبزہ زار میں اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دیا اور قلم چھوڑ ہڑتال کی دھرنے میں ضلع بھر سے 1ہزار سے زائد ملازمین نے شرکت کی یونین کونسلز کے سیکرٹریز نے بھی ایپکا یونین میں شمولیت کا اعلان کردیا صوبائی نائب صدر ایپکا میاں عمران کمبوہ نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق آل پا کستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کے صوبائی صدر ظفر علی خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے کلرکس کا اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال اور ڈی سی او آفس کے با ہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ضلعی صدر منور علی بھٹی نے کی جبکہ احتجاج مظاہرین میں رانا محبوب حسین ، اظہر خالد، ظفر اقبال بلوچ، رانا محمد ایوب ، عمر فاروق، قاری اسماعیل ، ممتاز جام علی ، نادر وڑائچ ، فیض الحق، آصف گھمن ، چودھری محمد دین ، عابدمختار، چاچا محمد اسلم ، رانا مقبول حسین ، عا شق ڈاھا، پیر تا بش ، راؤ عمر دراز اور رانا اسرار سمیت کلرکس کی کثیر تعداد شامل تھی اس موقع پرمقررین نےء کہا کہ سیکرٹریز یونین کونسلز کی تنخواہوں پر 15فیصد کٹ پالیسی کا خاتمہ کرکے انکے سکیل اپ گریڈ کیے جا ئیں اسکے علاوہ ٹیکنیکل سٹاف /نا ن سٹاف ٹیکنیکل سٹاف اور درجہ چہارم اور واٹر مینجمنٹ ملا زمین ، ڈرائیورز ودیگر اپ گریڈ نہ ہونے والے ملازمین کے سکیل بڑھائے جائیں ، ایڈ ہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کیا جائے حکومت چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے مطابق کلرکس کے مطالبات پورے کرے۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرانے کیلئے محکمہ انہار میں ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال احتجاجی مظاہرہ ملک میں کرپشن میں خاتمے کی ابتداء محکمہ انہار کرنے کا مطالبہ بلوچستان میں نیب نے ایک سیکرٹری سے 70کروڑ برآمد کیے محکمہ انہار کے ہر آفیسر سے دوگنا مال برآمد ہوگا۔احتجاجی شرکاء سے ایپکا راہنماؤں کا خطاب ایپکا راہنماؤں رفیق احمد سہرانی ،شہاب لودھی ،ملک رفیق،اکرم آزاد،میلا د شاہ،احسان احمد،رشید وڈانی ،انتظا ر احمد غلام حسین کھوسہ ،سجاد حسین نے خطاب کیا۔جبکہ ایپکا صدر محکمہ انہار وصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حکومت فوری منظور کرے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق رحیم یارخان میں بھی ایپکا خدمت گروپ نے مطالبات کے حق میں حکومت کی بے حسی کیخلاف ڈی سی آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیاوفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل ایپکا کاچارٹر آف ڈیمانڈتسلیم نہ کیاتو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤکااعلان کرینگے وزیرخزانہ فوری طورپرایپکاکی مرکزی قیادت سے مذاکرات کویقینی بنائیں ۔ڈی سی اوآفس میں احتجاجی مظاہرے سے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن عابدبشیر،محبوب خان،شیخ مزمل،عمروڑائچ،اشرف کانجو، عمیر چوہدری،جاوید لودھی،محمودنواز،وسیم چوہدری،عبدالوہاب،شکیل کورائی،زاہدشاہ،میاں ساجد رحمان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم فوری طورپرتمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم ہاؤس رینٹ نئے سکیل اور تنخواہ کے مطابق دی جائیں ۔احتجاجی مظاہرے میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداران واہلکاران نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔