ایم ڈی اے ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘2درجن افراد کاحملہ

ایم ڈی اے ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘2درجن افراد کاحملہ

ملتان (نمائندہ خصوصی) ایم ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ اورلینڈ کنٹرول برانچ نے گذشتہ روز ملتان میں مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اس دوران چوک ناگ شاہ پر دو درجن سے زائد افراد نے ایم ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس پر دو افراد کو گرفتار کر کے 16 سے زائد افراد کیخلاف تھانہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

قطب پور میں مقدمہ درج کرادیا گیا قبل ازیں ٹاؤن پلاننگ اینڈ لینڈ کنٹرول برانچ نے مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں مظفر گڑھ بائی پاس پر دو دکانیں اور چار دیواریں مسمار کردیں اور نقشہ پاس نہ کرانے پر دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ حسن سوالی چوک پر ایک فارم ہاؤس گرا دیا گیا پرانی منڈی مویشی چوک پر چوہدری خلیل الرحمن کی 3 دکانیں مسمار کردی گئیں دریں اثناء جب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنیوالی ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات مسمار کی تو مجسٹریٹ نے تھانہ قطب پور پولیس کو طلب کر لیا جس میں 2افراد محمد ارشاد اور رشید احمد کو حراست میں لے لیا جب کہ 16سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

ایم ڈی اے کا آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...