گندم خریداری پالیسی ناکام، باردانہ کی فراہمی 10 کی بجائے 5بوری کر دی

گندم خریداری پالیسی ناکام، باردانہ کی فراہمی 10 کی بجائے 5بوری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر) حکومتی ہدایات کے برعکس محکمہ خوراک کے گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو باردانہ کی فراہمی 10کی بجائے 5(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
بوری فی ایکڑکر دی گئی ،کسانوں کا احتجاج ،ناجائز کٹوتیوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا ۔حکومتی عدم تو جہی کے باعث گندم خریداری پالیسی ناکام ہوکر رہ گئی ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے برعکس ملتان سمیت ڈویثرن بھر کے اضلاع میں خریداری مراکز پر کسانوں کو باردانہ اجراء کی پالیسی اچانک تبدیل کردی گئی ہے اور کسانوں کو اب 10بوری فی ایکڑ کی بجائے 5بوری فی ایکڑ باردانہ فراہم کیا جارہا ہے جس پر متاثرہ کسان سراپا احتجاج ہیں اس کے ساتھ ساتھ گند م خریداری مراکز پر خوراک عملہ کی جانب سے غیر قانونی کٹوتیوں کو سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے اس ضمن میں متاثرہ کسانوں نے وزیراعلی پنجاب سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔