ملتان و گردونواح میں بادلوں ‘ گرد آلود اور ٹھنڈی ہواؤں کاسسٹم برقرار ‘ موسم خوشگوار ‘ سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی

ملتان و گردونواح میں بادلوں ‘ گرد آلود اور ٹھنڈی ہواؤں کاسسٹم برقرار ‘ موسم ...

ملتان (خبر نگار ) ملتان اور گرد و نواح میں بادلوں اور گرد آلود ہواؤں کا سسٹم برقرار ‘ بدھ کے روز بھی سہ پہر کے وقت گھنگھور گھٹاؤں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نے مطلع کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا اور شام کے اوقات ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے کیساتھ کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ‘ بادلوں کے باعث جنوبی پنجاب کے تمام شہروں کے درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں 41.5 اور کوٹ ادو میں 41.3 ڈگری رہا جبکہ کوٹ ادو اور کہروڑ لعل عیسن میں بارش ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ۔ مقامی محکمہ موسمیات نے حالیہ بادلوں اور ہواؤں کا سلسلہ آج 12 مئی کو بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...