ملتان کینٹ ڈویژن کی کرائم میٹنگ‘ ماہ اپریل تک پولیس کارکردگی کا جائزہ‘ ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایس ایچ او ز کی سرزنش

ملتان کینٹ ڈویژن کی کرائم میٹنگ‘ ماہ اپریل تک پولیس کارکردگی کا جائزہ‘ ناقص ...

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفس کے کانفرنس ہال میں کینٹ ڈویژن کے تھانہ جات اور سرکلز کی سال 2016ماہ اپریل تک(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کی پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کاانعقاد ہوا جس کی صدارت سٹی پولیس آفیسر ملتان اظہر اکرم نے کی‘میٹنگ میں کینٹ ڈویژن کے کرائم کا تھانہ وائز الگ الگ جائزہ لیا گیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے 2016کے ماہ اپریل کیساتھ ساتھ 2016 کے پہلے 4ماہ میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایس ایچ او ز کی کارکرگی کا مختلف ہیڈز میں جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ اوز کو ان کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر "A"‘"B"اور "C"کیٹگری میں درج کیا گیا ہے۔ سی پی او ملتان کو ہر ایس ایچ او نے بذریعہ ملٹی میڈیا پروجیکٹر اپنی کاروائی بارے بریفنگ دی‘ناقص کارکردگی اور مقدمات کے چالان بروقت سینٹ اپ نہ کروانے پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ او زکی سخت سرزنش کی ۔علاوہ ازیں فحاشی کے اڈے چلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی گئی ‘ اس موقع پر ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن 15پرموصول ہونیوالی کالز کے مقابلتاً ٰ اندارج مقدمات کا جائزہ لیااور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ 15پر کال موصول ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور مقدمات درج کرنے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔ اہم پبلک مقامات جیسے پارکس،بینکوں،سینما گھروں، صرافہ بازار اور تعلیمی اداروں کے حوالہ سے کئے جانیوالے سیکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا گیا۔ اشتہاری ملزمان کی جائیداد کی قرقی کے احکامات جاری کرائیں ، چائنیز باشندوں کی سکیورٹی کو فل پروف بنائیں۔ ریکوری سے متعلق ایس ایچ اوز کو 100فیصد ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں ایس ایچ اوز سمیت مختلف برانچز کے ہیڈز کو پیشہ وارانہ و انتظامی امور میں درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...