خاتون سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 10 سال قید اور نقد جرمانے کی سزا
ملتان (خبر نگا ر خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو جنسی تشدد کا (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم دیا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید ایک سال قید سزا بھی بھگتنا ہو گی فاضل عدالت میں تھانہ شاہ شمس کے مطابق سلطان احمد نے 4 دسمبر 2012 کو مقدمہ درج کرایا کہ اس کی غیر موجودگی میں چار ملزمان شبیرعرف شبا،اسماعیل ‘شوکت اور خلیل احمد اس کے گھر میں اسلحہ کے زور پر گھس گئے اوراس کی بیوی تسلیم بی بی کو زبردستی بداخلاقی کانشا نہ بنایا ہے جبکہ ملزموں کے مطابق وہ بالکل بے گناہ ہیں اور ان کو غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم شبیرعرف شبا کو سزا دینے جبکہ ملزموں اسماعیل ‘ شوکت اور خلیل احمد کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
بداخلاقی کی سزا