نجکاری کیخلاف اساتذہ تنظیموں کی تالہ بندی کی دھمکیاں

نجکاری کیخلاف اساتذہ تنظیموں کی تالہ بندی کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کے صدر عابد فرید‘پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
الطاف حسین اور ضلع صدر مظفر گڑھ امام دین ملک نے کہاہے کہ وزیر تعلیم رانا مشہود اور سیکرٹری تعلیم جبار شاہین تعلیمی اداروں کا بیڑہ غرق کرنے میں مصرو ف ہیں‘ انکو عہدوں سے ہٹایا جائے‘اگرتعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 16مئی کے بعد تعلیمی اداروں کی تالہ بندی پر مجبور ہو جائیں گے‘روزانہ کی بنیاد پر احتجاج ہو گا‘مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔