ٹھٹھہ صادق آباد ‘مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ صادق آباد ‘مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کے ورثاء کا احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ،میلسی ( نمائندہ پاکستان)مترو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نوجوان کی ہلاکت،لواحقین نے پولیس مقابلہ کو جعلی قرار دیتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات پولیس تھانہ متروکے ایس ایچ او مہر ریاض سیال،سب انسپکٹر طفیل گجر،اے ایس آئی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
اشرف ظہور کی طرف سے قتل وڈکیتی کے مقدمات ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 137دس آر کے رہائشی 25سالہ محمد یوسف ولد محمد اقبال قوم آرائیں کو اسلحہ بر آمد گی کے لئے دوکوٹہ کے نزدیک کوٹ ملک میں لیجاکر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کردیا ،جبکہ متروپولیس کی طرف سے اس واقعہ کو دوران تفتیش اسلحہ بر آمدگی کے دوران گرفتار یوسف کے ساتھیوں کی اس کو چھڑانے کی کوشش کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے یوسف کی ہلاکت ظاہر کی گئی،مبینہ پولیس مقابلے کے بعد یوسف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹرہسپتال وہاڑی منتقل کی گئی،جس کے بعد لاش تھانہ مترو منتقل کردی گئی،گزشتہ روز ہلاک نوجوان محمد یوسف کے لواحقین ماموں نذیر احمد،بھائیوں محمد شعبان،محمد رمضان ،اللہ رکھا،اللہ دتہ کو اخبارات میں مترو میں مبینہ پولیس مقابلہ میں یوسف کی ہلاکت کی خبر شائع ہونے پر علم ہوا،تو لواحقین کی طرف سے تھانہ مترورابطہ کرنے پر یوسف کی میت ایلیٹ فورس،پنجاب پولیس کی تین گاڑیوں کی سخت نگرانی میں آبائی گاوں چک 137دس آر منتقل کی گئی،ہلاک نوجوان محمدیوسف کے ماموں نذیر احمد،بھائیوں شعبان ،رمضان،اللہ رکھا،اللہ دتہ کی طرف سے تھانہ متروکے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی اور خودساختہ قراردیتے ہوئے محمدیوسف کو تھانہ مترو پولیس کے ایس ایچ او مہر ریاض سیال کی طرف سے یوسف کی جان بخشی ورہائی کے لئے مبینہ تین لاکھ روپے کی ڈیل کے دوران ایک لاکھ روپے رقم ادائیگی کے بعد دولاکھ روپے کی رقم ادائیگی میں تاخیر ہونے پر خودساختہ وجعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت قرار دیا گیا یوسف کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی،کچھ ثابت نہ ہونے پر اس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مترومہر ریاض سیال نے قتل وڈکیتی کے دو مقدمات میں یوسف کو گرفتار کرکے رہائی کے لئے لواحقین سے مبینہ طور پر تین لاکھ روپے کی ڈیل کی ،جس میں سے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی،باقی دو لاکھ روپے ادائیگی میں تاخیر ہونے پر یوسف کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا، یوسف کے ماموں نذیر احمد،بھائی شعبا ن ،رمضان ،اللہ رکھا نے بتایا کہ یوسف ہمارے ساتھ محنت مزدوری کرتا تھا، یوسف کو متروپولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں وحشیانہ تشدد کے بعد سینے میں تین گولیاں مارکر ناحق بے گناہ قتل کیا ہے،یوسف کی ناحق ہلاکت کے خلاف ہم انصاف کیلئے عدالت عالیہ جائیں گے،جبکہ اہل علاقہ نے بتایا کہ یوسف ایک شریف انسان تھا ،جس کے بارے میں کبھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نہیں سنا،مترو پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں یوسف کو ناحق ہلاک کر کے سخت زیادتی کی ہے،یوسف کے لواحقین ،اہل علاقہ نے مترو،دنیا پور،ٹبہ سلطان پورپولیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان،ڈی پی او وہاڑی،ڈی پی او لودھراں سے سخت نوٹس لیکر واقعہ کی جوڈیشنل انکوائری کرواکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔
احتجاجی مظاہرہ