چھاپہ ناکام ‘ای ڈی او ہیلتھ مظفر گڑھ رنگے ہاتھوں گرفتار نہ ہوسکا
ملتان (نمائندہ خصوصی ) نئی کرپشن سٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازیخان کے کرمنل مظفر گڑھ کی ٹیم مخبری کیوجہ سے ای ڈی او ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر اطہر اقبال کو رنگے ہاتھوں گرفتار نہ کرسکی بتایا گیا ہے محکمہ صحت مظفر گڑھ میں تعینات ورک چارج ملازم کو لیبر کورٹ نے مستقل کرنے کاحکم دیا لیکن ای ڈی ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
اطہر اقبال نے اس ورک چارج ملازم سے مستقل کرنے کیلئے 1 لاکھ روپے رشوت طلب کی جس پر مذکورہ ورک چارج ملازم نے 1لاکھ روپے دینے کی حامی بھر لی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرکل مظفر گڑھ کے حکام کو ایک درخواست دی جس میں ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی استدعا کی اس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازیخان نے سرکل آفس کو کارروائی کا حکم دیا گذشتہ روز انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرکل مظفر گڑھ کی خصوصی ٹیم جب مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں ای ڈی او آفس مظفر گڑھ میں چھاپہ مارنے کیلئے پہنچی تو وہاں موجود محکمہ صحت کے سٹاف نے چھاپہ مار ٹیم کو پہچان لیا اور پورے دفتر میں ایک دوسرے کو رشوت نہ لینے کی اطلاع دی اسی دوران آفس سپرنٹنڈنٹ نے بھی ای ڈی او ہیلتھ کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کر دیا جس پر ڈاکٹر اطہر اقبال چوکنا ہوگئے انہوں نے درخواست گزار کو اپنے ساتھ لیا اور علیحدہ کمرے میں لے گئے اور اسے مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن طے کردہ رشوت کی رقم وصول نہ کی جس کی وجہ سے ای ڈی او ہیلتھ مظفر گڑھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچ گئے ۔
چھاپہ ناکام