ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے دوران ڈیلیوری خاتون جاں بحق ‘ورثاء کا احتجاج ‘ انصاف فراہمی کی اپیل
ملتان(کرائم رپورٹر) کچہری روڈ پر نجی کلینک کی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈیلیوری آپریشن کے دوران خاتون کے جاں بحق (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
ہونے پر ورثانے احتجاجی مظاہرہ کیا ،جاں بحق ہونے والی عمیرہ حسن کے سسر حاجی امین اور شوہر مبشر امین نے بتایا کہ عمیرہ حسن ایم فل کر رہی تھی،نارمل ڈیلیوری کے باوجود اس کا خو ن کا بہنا جاری رہا،ڈاکٹر روبینہ ڈیلیوری کے فوری بعد چلی گئی ،جسے دیر رات بلایا گیا ، ہم مریضہ کو نشتر ہسپتال لے جانے کا کہتے تو وہ ہمیں جانے نہ دیتی اور کہتی کہ اسے کچھ نہیں ہوگا،بعدازاں اسی نے ہمیں کہا کہ نشتر ہسپتال لے جائیں ،جب اسے نشتر ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسے انفیکشن ہوگیا ،جس سے اس کی جان ضائع ہوگئی،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔