پولیس کا چاہ تھیلا والا میں سرچ آپریشن‘ داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی ‘11 مشکوک گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ جلیل آباد کے علاقہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
چاہ تھیلا والا میں سرچ آپریشن جو دن11بجے سے شام 6بجے تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل باریکی سے چیک کیا گیا، علاقے میں موجود گھروں اور مارکیٹس کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دوران 11مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، علاقے میں سرچنگ کے دوران 4ناجائز ہتھیار بھی برآمد ہوئے جوکہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے۔