میپکو کے ٹرانسفارمر جلنے کی شرح بڑھنے لگی، مرمت کا ٹھیکہ پرائیویٹ ورکشاپس کے حوالے

میپکو کے ٹرانسفارمر جلنے کی شرح بڑھنے لگی، مرمت کا ٹھیکہ پرائیویٹ ورکشاپس کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) میپکو ریجن میں ٹرانسفارمرز خرابی اور جلنے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ری کلیمیشن ورکشاپ کی جانب سے مرمت اور بحالی کا ہدف پورا نہ ہونے پر چار پرائیویٹ ورکشاپس کو ٹرانسفارمرز کی مرمت کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ لیکن طلب اور ضرورت ہے کہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ذرائع (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کے مطابق اس وقت میپکو میں 972 ٹرانسفارمرز فوری مرمت اور بحالی کے منتظر ہیں۔ ان میں 100-KVکے 486ٹرانسفارمرز تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ 200 کے وی کے 313 ٹرانسفارمرز 15کے وی کے 123 ٹرانسفارمرز اور 10کے وی کے 50 ٹرانسفارمرز شامل ہیں۔