نائب قاصد کی اسامی پر تقرر نامہ جاری نہ ہونے کیخلاف مدعی کی درخواست پر ایف بی آر اسلام آباد ‘ملتان حکام کو نوٹسز جاری

نائب قاصد کی اسامی پر تقرر نامہ جاری نہ ہونے کیخلاف مدعی کی درخواست پر ایف بی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگا ر خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے تقررنامہ جاری نہ کرنے کے خلاف (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
درخواست پر ایف بی آر اسلام آباداور ملتان کے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔فاضل عدالت میں ملتان کے عمران نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے مختلف اسامیاں مشتہر کی گئیں جس پر درخواست گذارنے نائب قاصد کی اسامی کے لئے رجوع کیا تو 50 اسامیوں کیلئے انٹر ویو کے بعد درخواست گذار سمیت دیگر امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا لیکن 10فروری کو ہونے والے انٹرویوکے بعد سے آج تک تقررنامہ جاری نہیں کیا گیا اور دیگر افراد کو نوازنے کی کو شش کی جارہی ہے اس لئے درخواست گذار کو تقررنامہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔