کریک ڈاؤن جاری، 17بھانے شہری حدود سے باہر نکال دئیے گئے

کریک ڈاؤن جاری، 17بھانے شہری حدود سے باہر نکال دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار) ڈی سی او ملتان کے حکم پر شہر بھر میں بھانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ روز شاہ رکن عالم ٹاؤن ار شیر شاہ ٹاؤن نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 17بھانوں کو  شہری حدود سے باہر نکال دیا۔ شاہ رکن عالم ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر فاروق ڈوگر اور لینڈ آفیسر ضیاء الحسن بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے یونین کونسل 12، 13 اور 14 کے علاقوں میؤ ٹاؤن، گنج شکر کالونی، فیصل کالونی اور محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10بھانے خالی کرواکر انہیں سیل کر دیا۔ اسی دوران متعدد جانور قبضے میں لے کر نجی ہاؤس بھی پہنچا دیئے گئے۔ جبکہ شیر شاہ ٹاؤن کی ٹیم نے ٹی ایم او اقبال خان اور لینڈ آفیسر امیتاز چھٹہ کی سربراہی نے یونین کونسل نمبر 34 رحمان آباد کے علاقے میں 7بھانے خالی کروانے کے ساتھ ساڑھے 6ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔