خوشگوارموسم نے لوڈشیڈنگ کم کردی،بجلی کی طلب رسد میں فرق بدستورجاری

خوشگوارموسم نے لوڈشیڈنگ کم کردی،بجلی کی طلب رسد میں فرق بدستورجاری

لاہور (کامر س رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی سے شارٹ فال کم ہو گیا جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی ۔وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت کم ہو جانے کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کی گئی مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کے سلسلے میں کمی کر دی گئی ہے ۔ بدھ اور منگل کی درمیانی شب وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیااور لوڈ شیڈنگ تقریباً بند ہی رہی ۔تاہم گزشتہ روز صبح سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں تقریبا آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں بارہ سے تیرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 17460 میگا واٹ جبکہ پیداوار 11870 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5610 میگا وا ٹ کا فرق رہا ۔

مزید : علاقائی


loading...