جنوبی پنجاب میں بجلی کا بدترین بحران جاری، کاروبار تباہ، احتجاجی مظاہرے

جنوبی پنجاب میں بجلی کا بدترین بحران جاری، کاروبار تباہ، احتجاجی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی،میلسی،لیاقت پور،ڈیرہ غازیخان ( وقا ئع نگار،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بجلی کا بدترین بحران جاری ہے۔ٹرپنگ،کم اور زائد وولٹیج،بریک ڈاؤن لوڈشیڈنگ سمیت تکنیکی و فنی خرابیوں کے باعث صارفین شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔طلب کے مقابلے میں کوٹہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ سسٹم کی خرابیوں سے صارفین کو مسائل سے دوچار کردیا ہے۔وہاڑی سیبیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابقگرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مریض ، بچے ، بوڑھے اور خواتین پریشانی کاشکار ہیں ، صارفین کا گرمی اور لوڈشیڈنگ سے برا حال ہے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں چودھری سجا د احمد، شیخ اقبال جانی ، غلام مصطفی، جاوید اکرم ، مزمل حسین ، ظفر علی ، جما عت حسین ، محمد عرفان ، شفقت علی ، اقبال خان ،سجوار علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہا گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی بندش بھی بڑھ گئی اور عوام ذلیل وخوار ہونے لگی ، حکومتی دعوؤں کے با وجود تاحال بجلی پوری نہ ہوسکی ، تاجر برادری دن بدن کمزور ہونے لگی جس پر لو گو ں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیدنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جا ئے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بجلی کی غیرعلانیہ اورطویل ترین لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے ناقابل برداشت ہوگئی شہری میپکوکے خلاف سراپااحتجاج بن گئے طویل ترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورگرمی کی شد ت کی وجہ سے شہری پسینے کے پانی میں نہاگئے کاروبارزندگی بھی معطل ہوگیا۔شہریوں نے کہاکہ جب کہ برف کاغذ کی طرح ہے جوگھرتک لے جانے تک پگھل کرآدھی رہے جاتی ہے شہریوں نے کہاکہ اتنی مہنگی برف ہماری قوت خرید سے باہرہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ کارخانہ مالکان زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں کچی برف فروخت کرناشروع کرر کھی ہے ۔بجلی کی غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں کے فر یجوں میں بھی برف بناختم ہوگئی ہے ۔گرمی سے ستائے ہوئے افراد نے درخت کے سایہ تلے وقت گزاراشہریوں عبداللہ ،ملک شفیق ،حفیظ،باباعبدالمجیدقادری اوردیگرنے بلاوجہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اوربرف کے من چاہئے ریٹ پرکنٹرول کرنے کامطالبہ کیاہے۔لیاقت پورسے نامہ نگار کے مطابقمقامی سماجی کارکنوں ریاض احمد ،محمد سلیم اور زبیر حسن نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے جاری امتحانات کے مراکز میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل اور پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ امتحانی اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ سے بارہ اور ڈیڑھ سے پانچ بجے کے دوران بجلی بندش سے امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض مراکز میں امیدواروں کے لیے پینے کے پانی کا انتظام بھی نہیں ہے انہوں نے متعلقہ اداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔لیاقت پورسے نمائندہ پاکستان کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی علاقہ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا جبکہ وولٹیج بھی انتہائی کم کر دیے گئے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں رات کو بجلی کی عدم فراہمی اور مچھروں کی بہتات سے چھوٹے بچوں میں بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں اہل علاقہ غلام سرور ، نبی بخش، اللہ یار ، محمد بخش وغیر ہ نے لوڈ شیڈ نگ دورانیہ کم اور وولٹیج پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابقبجلی کی غیر اعلانیہ فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، عبداللہ ٹاؤن کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عبداللہ ٹاؤن کے رہائشیوں ، سید حسنین پاشا بخاری ، سید ابرار حسین ، فیصل حیدری ، ملک فیاض پٹواری ، ملک دلشاد حسین ، فہد لغاری ، شیخ بشیر قریشی ، رانا محمد نعیم رضا ،رانا وسیم عباس ، رانا ولید احمد ، عامر قصائی ، رانا وقاص احمد وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ ٹاؤن میں 16سے18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، عبداللہ ٹاؤن میں بجلی کی غیر اعلانیہ فورس لوڈ شیڈنگ سے جہاں ایک طرف چھوٹے بچوں کا برا حال ہے وہیں دوسری طرف جوان ، بڑے ، بوڑھے ، عورتیں اور مرد تذبذب کا شکار ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عبداللہ ٹاؤن کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔