معصوم شہریو کے تحفظ کے لئے جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالی جائے ، ڈاکٹر حیدر اشرف

معصوم شہریو کے تحفظ کے لئے جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالی جائے ، ڈاکٹر حیدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ تمام ایس پیز چائینز پروجیکٹس اور چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کا دورہ کریں اور ایس او پی کے مطابق حفاظتی اقدامات کو مکمل کیا جائے ۔جن علاقوں میں جرائم کی شرح گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ ہے وہاں گشت بڑھایا جائے ۔اشتہاریوں کی گرفتاری کی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ان پر ریڈ کروائے جائیں ۔تھانوں کے محرروں پر یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ تھانوں کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ کریں اور متعلقہ ایس پی ڈیٹاکی مکمل جانچ پڑتال کریں ۔اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں ، جواریوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اورکسی قسم کا پریشر نہ لیا جائے ۔نیشنل ایکشن پلان پر پہلے سے زیادہ سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔لاہور پولیس نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی خصوصی ہدایات پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات اٹھائے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔تھانوں میں بائیو میٹرک مشینوں پر حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تھانے میں آنے والی ہر درخواست کو کمپلین مینجمنٹ سسٹم میں داخل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنے دفتر میں پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک ، ایس پی ہیڈکواٹرز عمر سعید، ایس پی مجاہد سید کرار حسین اور تمام ڈویژنل ایس پیزنے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایس پی ہیڈ کواٹرز پولیس لائن میں 10بائیو میٹرک مشینیں نصب کروائیں اور پولیس لائن میں تمام نفری کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔جب تک ہم جرائم پیشہ عناصر کو نکیل نہیں ڈالیں گے یہ ناسور معصوم شہریوں کی جان ومال کو لوٹتے رہیں گے۔لاہور پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کروانے کے لئے جو محنت کی اس کی دوسری مثال نہیں ملتی ۔

مزید :

علاقائی -