صوبائی دارالحکومت ، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، نقدی گاڑیاں اور موٹر سائکلیں چین لی گئیں
لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شا دبا غ کے علا قہ میں چو دھر ی شا ہنو از کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ50ہزارکے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ،مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ گلز ار انڈ ر پا س پر فہد اپنی مو ٹر سا ئیکل پر ٹھو کھر نیا ز بیگ سے وا پس آ رہا تھا کہ اس دوران دو ڈاکو ؤ ں نے گن پو ائنٹ پر 80ہز ار روپے ،مو با ئل فو ن اور دیگر سا ما ن لو ٹ لیا ۔چو ہنگ کے علا قہ میں مبشر سجا د کے گھر سے تین ڈاکو 3 لاکھ 25ہزار کی نقدی اورزیورات،لیاقت آباد میں شا کر خر م کے گھر سے چار ڈاکو دولاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں اشفا ق کے گھر سے اس کی فیملی سے ایک لا کھ 25ہزار اورما ڈل ٹاؤن میں فیا ض کے گھر سے چار ڈاکو ایک لا کھ50ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ راوی روڈسے افتخا ر گجر کے گھر سے 2لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ جبکہ فیصل ٹاؤن میں فرحان ،گرین ٹاؤن میں احمد،باغبانپو رہ میں قیصر،کوٹ لکھپت میں کامران،سندر میں ریاض،اقبال ٹاؤن میں سروش،نواں کوٹ میں علی،سبزہ زار میں ریاض ،نواب ٹاؤن میں حامد اورلیا قت کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-