وحدت کالونی ، واسا کی نااہلی ، سیوریج پائپ گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ، 2شدید زخمی

وحدت کالونی ، واسا کی نااہلی ، سیوریج پائپ گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ، 2شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار)وحدت کالونی میں واسا کی نا اہلی کی وجہ سے سوریج پائپ گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ شاہ کمال میں سیوریج کی نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جہاں پر واسا کی جانب سے پائپوں کو ایک ڈھیر کی صورت میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی وقت گر سکتی ہیں ۔گزشتہ روز تین بچے عادل ، شاہ دل اور سلطان وہاں کھیل رہے تھے کہ پائپوں کے ڈھیر کے سب سے اوپر والا پائپ نیچے گر گیا جس کی وجہ سے تینوں بچے اس کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پر 8سالہ عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی دو بچوں کا علاج جاری ہے ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -