سی سی پی او لاہور کی مجیب الرحمن شامی سے ملاقات، عامر ضیا شامی کی وفات پر تعزیت

سی سی پی او لاہور کی مجیب الرحمن شامی سے ملاقات، عامر ضیا شامی کی وفات پر ...

لاہور(کرائم رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے عامر ضیا ء شامی کی وفات پر تعزیت کیلئے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ،ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان گجر روزنامہ پاکستان کے دفتر آئے ۔پولیس افسران نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کی ۔ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان گجر نے مرحوم کے ورثا کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی اس موقع پر چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کے درمیان فلسفہ زندگی و موت کے پہلو پر بھی گفتگو ہوئی ۔اس موقعہ پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مقامت اور مسافت میں واضح فرق ہے ہر انسان سمجھتا ہے کہ اس نے اس دنیا میں قیام کرنا ہے مگر اصل میں دنیا اس کے لیے ایک مسافر خانہ ہے انسان کی اصل منزل آخرت ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر روزنامہ پاکستان علی مجیب شامی ،ڈائریکٹر پی آر روزنامہ پاکستان محمد عامر ،ایڈمنسٹریٹر روزنامہ پاکستان جمیل قیصر ،چیف کرائم رپورٹر روزنامہ پاکستان یونس باٹھ ،کرائم رپورٹر بلال چودھری و شعیب بھٹی سمیت دیگر دفتری عملہ بھی موجود تھا۔

مزید : علاقائی


loading...