سند ر ، تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا
لا ہور (وقائع نگار) سند ر کے علا قہ میں سڑک عبورکرتے ہوئے نامعلوم تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شامکی بھٹیاں کے رہائشی مشتاق مسیح ولد گاماں مسیح ملتان روڈسندر کے قریب یوٹرن کر کے شامکی بھٹیا ںآرہاتھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 45سالہ مشتاق مسیح زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کوقبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کرتے ہوئے ورثاء کے حوالے کر دیا۔بتایا جاتا ہیکہ متوفی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملازم اورخاکروب کی ڈیوٹی یوسی 125 مانگا منڈی میں کرتا تھا سندر پولیس نے متوفی کے بیٹے ہارون کی درخواست پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پو لیس نے لا ش کو پو سٹما ر ٹم کیلے بجھو ا کر تفتیش شر وع کر دی۔