2مختلف مقامات پر آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

2مختلف مقامات پر آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)صو با ئی دار الحکو مت کے2مختلف مقامات پر ردی کے گودام اور رکشہ مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیاتاہم فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا گیا ہے کہ سگیاں کے علاقے بند روڈ پر واقع ردی کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی درج جل کر راکھ ہو گئیْ دوسرے واقعہ میں گڑھی شاہو میں رکشہ مارکیٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں مارکیٹ میں موجود ہزاروں روپے مالیت کے سپئیر پارٹس جل گئے تاہم فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دونوں مقامات لگی آگ پر قابو پالیا ۔

مزید :

علاقائی -