دہشت گردی کا خدشہ ، جیلوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کاحکم

دہشت گردی کا خدشہ ، جیلوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کاحکم

لاہور(کرائم رپورٹر) حساس اداروں کی خفیہ رپورٹس پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر کی تمام جیلوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں تمام پولیس اور جیل حکام کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر مقامات میں پاک فوج اور رینجرز کے جاری آپریشن کے بعد دہشت گرد پنجاب کی جیلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خفیہ اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے بعد صوبے بھر کی پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔خفیہ رپورٹس میں اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ دہشت گرد جنوبی پنجاب سے بھیس بدل کر پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں، اس ضمن میں پنجاب حکومت اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے ۔

مزید : علاقائی


loading...