علی حیدر گیلانی کی بازیابی ، پیپلز پارٹی کی پریس کلب کے باہر اظہار تشکر ریلی

علی حیدر گیلانی کی بازیابی ، پیپلز پارٹی کی پریس کلب کے باہر اظہار تشکر ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں پریس کلب کے باہر اظہار تشکر کی ایک ریلی نکالی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اور اپنے انداز میں خوشی کا ا اظہاربھی کیا اس موقع پر کارکنوں نے خوش آ مدید خوش آمدید کے بینرز پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور علی حیدر گیلانی ‘یوسف رضا گیلانی اور شہباز تاثیر کی تصاویریں بھی اٹھا رکھی تھیں ویلکم ویلکم علی حیدر ویلکم ‘شکر ہے شکر ہے یا خدا تیرا شکر ہے کے نعرے لگائے اور اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے گو نواز گو گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو کے نعرے بھی لگائے ۔ اظہار تشکر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا کہ آج ہمارے لئے انتہائی خوشی کا موقع ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کے عوام یہ سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ دہشت گرد صرف پیپلز پارٹی کے وزیراعظم اور گورنر کے بیٹوں کو ہی کیوں اغواء کرتے ہیں اس طرح کا کوئی واقعہ دائیں بازو کی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے ساتھ کیوں پیش نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈڑ تھے جو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حامی تھے جبکہ اس وقت کی دائیں بازو کی جماعتیں دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرت کی حامی تھیں ۔سابق انچارج پیپلز لیبر بیورو عبدالقادر شاہین نے کہا کہ آج ہمارے ورکرز اور لیڈرشپ کے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی بازیابی نے ثابت کیا ہے کہ خدا بہادر لوگوں کا ساتھ دیتا ہے۔خالد جاوید جان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے ۔ ڈاکٹر ضرار یوسف نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور کارکنان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہمیں خوشی ہے کہ اللہ نے حیدر گیلانی کو با خیریت بازیاب کروادیا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے فائزہ ملک‘ بشری ملک‘ ڈاکٹر ضرار یوسف اور منور انجم سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اظہار تشکر ریلی

مزید :

صفحہ آخر -