نوجوان کو پولیس کی ناجائز حراست میں رکھنے کیخلاف دائر درخواست میں سی سی پی او لاہور آج طلب

نوجوان کو پولیس کی ناجائز حراست میں رکھنے کیخلاف دائر درخواست میں سی سی پی او ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نوجوان کو پولیس کی ناجائز حراست میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست میں سی سی پی او لاہور امین وینس کو آج12مئی کو طلب کر لیاہے۔ جسٹس عبد السمیع خان نے سیون اپ پھاٹک کی رہائشی شاہینہ رحمن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او پرانی انار کلی نثار کھوکھر اور انچارج انویسٹی گیشن ذوالفقار احمد نے درخواست گزار کے بیٹے حارث شفیق کو ناجائز حراست میں رکھا ہوا ہے اور بلاوجہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر دھمکی دی جا رہی ہے کہ نوجوان کو پولیس مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا ،درخواست گزار کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے، ایس ایچ او پرانی انارکلی نثار کھوکھر نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ نوجوان ان کی حراست میں نہیں ہے ،عدالت نے سی سی پی او لاہور امین وینس کو آج12مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -