وفاقی خاتون محتسب عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں،لاہورہائیکورٹ بار

وفاقی خاتون محتسب عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں،لاہورہائیکورٹ بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن اور پاکستان بار کونسل کے رکن اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی خاتون محتسب عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں جو قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ خاتون محتسب یاسمین عباسی نے جس وقت لاہور ہائی کورٹ سے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی طلب کی ،ہم دونوں فاضل جج کے چیمبر میں موجود تھے ،خاتون محتسب پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ،انہوں نے اپنی رضا مندی کے ساتھ عدالت سے معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑا ،انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے عینی شاہد ہیں کہ فاضل جج نے خاتون کو اس کا بیان پڑھ کر بھی سنایا اور عدالتی روایت کے مطابق اس سے یہ استفسار بھی کیا کہ وہ کسی جبر کے تحت تو یہ بیان نہیں دے رہیں،خاتون محتسب نے دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے عدالت سے معافی مانگ رہی ہیں ۔
لاہورہائیکورٹ بار

مزید :

صفحہ آخر -