رائیونڈ،32سالہ شخص نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق

رائیونڈ،32سالہ شخص نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (وقائع نگار) رائیونڈ روڈ جیا بگا کا رہائشی 32سالہ ارشد اپنی بیوی اورتین بچوں کیساتھ غازی آباد میں اپنے پیر و مرشد کے پاس دم کرانے کی نیت سے آیا تھا تاہم پیر صاحب اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے جس پر ارشد اپنی بیوی اور بچوں کولیکر نہر پر چلا گیا بچے نہر میں پاؤں لٹکا کر بیٹھ گئے جبکہ ارشد نے نہر میں سر کے بل چھلانگ لگادی تاہم پانی زیادہ گہرا نہ ہونے کی وجہ اس کا سر نہر میں موجود پتھر سے ٹکرایا اور وہیں نیچے رہ گیا اہل خانہ نے تشویش ہونے پر شور مچایا لیکن ارشد پانی میں ڈوب چکا تھا تاہم پولیس نے مسلسل تلاش کے بعد ارشد کی لاش ڈوبنے والے مقام کے پاس سے ہی تلاش کرلی ، جس کو دیکھ کر ارشد کے اہل خانہ نے چیخ و پکار شروع کردی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -