پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
لاہور (کامر س رپورٹر)پنجاب فو ڈ اتھارٹی کا انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کر یک ڈاؤ ن جاری گزشتہ روزسوڈا واٹر تیا ر کر نے والے کارخانہ سمیت متعددمضر صحت خوراک تیار کر نے والی دکانیں سربمہرکردیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گزشتہ روز سمن آبا د ٹا ؤن کی ٹیم نے ڈا ئر یکٹر آ پر یشنز عا ئشہ ممتا ز کی سربر ا ہی میں ضلع دا ر روڈ پر واقع مٹھا ئیوں کے کا ر خا نے کو نا قص صفا ئی، ٹو ٹے ہو ئے فر ش اور ٹو ٹے فریزرز، ممنو عہ اجزاء استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز نہ ہو نے کی بنا پر جبکہ اچھرہ میں واقع A.Z.F.C Fast Food and Pizza کواشیاء پر لیبلنگ اور تا ریخ نہ ہو نے اور گند ے فر یزرز ، انتہا ئی نا قص صفا ئی کے انتظاما ت اور ورکرز کے میڈیکلز نہ ہو نے کی بنا پر سربمہر کر دیا۔ اچھرہ میں رحمن ہو ٹل اور المد ینہ برگر اور آئسکر یم ،کھلے کیچپ استعما ل کر نے، لیبلنگ نہ ہو نے ، گندے فر ش، کا ؤ نٹر نہ ہو نے اور ورکر ز کے گندے یونیفارم ہو نے اور واش روم پر و ڈکشن ایریا میں ہو نے کی بنا پر سربمہر کر دیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹا ؤن کی ٹیم نے نذیر گا ر ڈن حکیما ن والا ڈیرہ میں جعلی اور مضر صحت بو تلیں بنا نے والی فیکٹری پر چھا پہ مارا اورفیکٹری کو سربمہر کر دیا۔ مو قع سے مختلف برانڈ کی جعلی بو تلیں قبضہ میں لے لیں جو کہ مضر صحت رنگ، گندا پانی اور کیمیکل ملا کر تیا ر کی جا رہی تھیں۔بو تلوں پر کوئی تا ر یخ اجراء اور تا ریخ تنسیخ موجود نہ تھی۔ مو قع سے نمو نہ جا ت لے کر لیبا ر ٹر ی بھجوا دیئے گئے اور مالک کے خلا ف پر چہ درج کروادیا گیا اور جو ڑے پل پر کا رر وا ئی کر تے ہو ئے بسم اللہ سو ڈ ا وا ٹر کو فلٹر یشن پلا نٹ نہ ہو نے اور سیمپل فیل ہو نے ، گندی بو تلیں استعما ل کرنے اور نا قص صفا ئی کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمونہ جات حاصل کر کے ٹیسٹنگ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔ علا مہ اقبا ل ٹاؤ ن کی ٹیم نے را ئیونڈ میں Defruit کے نا م سے جعلی اور مضر صحت بو تلیں بنا نے والی فیکٹری پر چھا پہ مار کر 4000 سے زائد بو تلیں قبضہ میں لے لیں اور فیکٹر ی کو سر بمہر کر دیاجبکہ عثما ن نمکو کے کا ر خا نے کو کھلی نا لیو ں ، واش رو م پر و ڈکشن ایر یا میں ہو نے، زا ئد المیعاد تیل استعما ل کر نے، ورکر ز کے میڈیکلز نہ ہو نے اور انتہا ئی نا قص صفا ئی کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔ علاوہ ازیں داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی ٹیم نے بند رو ڈ پر واقع غریب نواز ہو ٹل کو انتہا ئی نا قص صفا ئی کے انتظاما ت، ورکرز کے میڈیکلزنہ ہو نے، گندے فر ش اور لیبلنگ نہ ہو نے کی بنا پرجبکہ داتا علی ھجویری ملک شاپ اور فضیہ ملک شا پ کو دودھ میں ملا وٹ کر نے اور نیلے ڈرم استعما ل کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمونہ جا ت لیبا رٹر ی بھجوا دیئے گئے۔ راوی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے لا ری اڈہ میں کار روائی کے دوران مضر صحت جو س فر و خت کر نیوالی متعدد دکا نو ں کو سر بمہر کر تے ہوئے تما م جوس قبضہ میں لے لیا اور مو قع سے تقر یبا2630 لیٹر مضر صحت جو س ضا ئع کر وادیاگیا۔ سمن آبا د ٹا ؤ ن کی ٹیم نے اچھرہ میں بسم اللہ جو س کار نر کو گلے سڑ ے پھل استعما ل کر نے اور گندے بر تنوں کی بنا پر واہگہ ٹا ؤ ن کی ٹیم نے ہر بنس پو رہ میں بھو لا ہو ٹل کو جبکہ گلبر گ ٹا ؤ ن کی ٹیم نے بو گی روڈ پر ککو نا ن شا پ اور بٹ نا ن شا پ کو گند گی کی بنا پر، نشتر ٹا ؤ ن کی ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں سنی گو لڈ بر یڈ کو ورکرز کے صا بن نہ استعمال کر نے اور گند گی کی بنا پر جر ما نہ عا ئد کر تے ہو ئے بہتر ی کے احکا ما ت جا ری کیے۔