ستوکتلہ،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 28سالہ شخص ہلاک
لاہور(وقائع نگار) ستوکتلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق 28سالہ بابر ستوکتلہ کے علاقہ میں رکشہ چلاتا تھا کہ نامعلوم افراد نے گزشتہ روز اس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔