شہباز شریف کا یوسف رضا گیلانی کو فون بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارک دی
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک پررابطہ کیا ہے اور یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی اوروطن واپسی پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم سے گفتگو کے دوران ان کے بیٹے اور خاندان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔