بیٹے کی بحفاظت بازیابی کیلئے دعائیں کرنے پر قوم کا شکر گزار ہوں،یوسف گیلانی
لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ میرے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے تاوان دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں علی حیدر گیلانی القاعدہ کے پاس تھا جسے امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کروایا گیا پنجابی طالبان کا وجود آج بھی ہے پورے ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف بلا تفریق آپریشن ہونا چاہیے‘ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بیٹے کی بحفاظت بازیابی کیلئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر اپنے صاحبزادے عبد القادر گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔