لاہور بھاٹی چوک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

لاہور بھاٹی چوک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

لاہور (وقائع نگار) لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ملزموں سے بارودی مواد اور دو الیکٹرک ڈیوائسز برآمد۔ محمد یاسر اور توصیف احمد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو شہر میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ اطلاع پر بھاٹی چوک میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور الیکٹرونک ڈیوائسز سمیت سرکاری عمارات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں توصیف احمد اور محمد یاسر شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر میں واقع حساس مقامات اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز نے لاہور کے علاقے سمن آباد سے گلشن راوی دھماکے کے تین سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیاتھا

مزید : صفحہ اول


loading...