بلاول سیاسی نابالغ ہیں ، ان کو اپنے خاندان کی تاریخ یاد نہیں ، پرویز رشید
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے ان کو اپنے خاندان کی تاریخ یاد نہیں کیونکہ وہ شیخ رشید کے فین بنے ہوئے ہیں جس نے ان کے نانا کی شہادت پر مٹھائی بانٹی ، والدہ کو دکھ پہنچایا اور والد جب اس کو دیکھتے تو منہ لال ہوجاتا تھا ہم بلاول اور شیخ رشید کی باتوں کو ایک کان سے سنتے اور دوسرے سے نکال دیتے ہیں ، وزیراعظم پر لگنے والے تمام الزامات کا پارلیمنٹ میں جواب دینگے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج جس کے فین بنے ہوئے ہیں اس کی زبان استعمال کررہے ہیں بلاول بھٹو ابھی سیاسی نابالغ ہے کیونکہ وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی تاریخ سے ناواقف ہیں بلاول اس کے فین بن گئے ہیں جس نے ان کی والدہ کو دکھ پہنچایا جس کو دیکھ کر ان کے والد کا چہرہ لال ہوجاتا تھا جس نے ان کے نانا کی شہادت پر مٹھائی بانٹی پرویز رشید نے کہا کہ شیخ رشید اور بلاول کی باتیں ہم ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں ۔ ایک سوال کے وزیراعظم کے سامنے پانچ سوالات رکھے جائینگے آپ کیا کہتے ہیں وزیراعظم اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے کے پابند ہیں ؟ پر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم تمام حقائق سے واقف ہیں پاکستان کی عوام جانتے ہیں اور آج اپوزیشن ان کو الزام تراشی کے طور پر استعمال کررہی ہے جو لوگ سیاست میں وزیراعظم سے ہر مقابلے میں خاق چھانتے رہے ہیں جو وزیراعظم کے انتظار میں سڑکوں پر دھوپ میں کھڑے رہتے تھے کیا وزیراعظم کی گاڑی گزرے اور وہ لبیک کہہ کر وزیراعظم کی گاڑی میں سوار ہوجائیں وہ الزام و شنام کی زبان استعمال کرتے ہیں الزامات کی سیاست کرنا وزیراعظم نواز شریف کا کلچر نہیں ہے ہم پارلیمنٹ میں ان تمام حقائق کو پیش کرینگے جو الزام ان پر لگ رہے ہیں وہ تمام جھوٹے ہیں ایک اور سوال کے وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ جلد حل کیا جائے کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات ون آن ون تھی آپ کو یہ بات کہاں سے پتہ چل کی مجھے وہ ذرائع بتا دیں آپ کے ذرائع غلط ہوسکتے ہیں کیونکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہم تمام الزامات کا جواب پارلیمنٹ میں ضرور دینگے اور عمران خان سے بھی پوچھ لیں عمران خان جھوٹ بولنا کب بند کرینگے ۔