پانامہ لیکس کے معا ملے پر اپوزیشن مخمصے کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن کا کوئی متفقہ موقف نہیں ہے اپوزیشن مخمصے کا شکار ہے انہیں ریٹائرڈ جج تو قبول نہیں مگر ریٹائرڈ بیورو کریٹ قبول ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر ہماری سفارتی لابنگ کمزور ہے مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہے دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر کوئی جنگ کا امکان نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پانامہ لیکس تحقیقات کے حوالے سے متفقہ موقف نہیں ہے اور وہ مخمصے کا شکار ہے اپوزیشن ایک دوسرے پر اعتماد بھی نہیں کرتے ہیں ،تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ انہیں ڈر ہے کہ نواز شریف ہمارے لوگوں کو خرید نہ لیں اپوزیشن کو کمیشن بنانے کے لئے ریٹائرد بیوروکریٹ چاہئے انہیں ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمیشن قبول نہیں ہے انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات کشمیر اور کشمیری عوام کے لئے قابل قبول نہیں ہے بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے کے لئے تیار اور سنجیدہ نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے حل ہو گا لوگ کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے حل ہو گا ۔ لوگ کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر جنگ کا امکان ہے تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ایٹمی ممالک ہونے کے باعث جنگ کے امکانات کم ہیں مسئلہ کشمیر پر ہماری سفارتی لابنگ کمزور ہے ہمیں اس کومضبوط اور موثر بنانا ہو گا دنیا بھر میں کوئی سفارتخانہ مسۂ کشمیر پر متحرک نہیں ہے ۔